مخلوط حکومت نے صوبے کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا : فرح عظیم شاہ
کوئٹہ :حکومت بلوچستان کی ترجمان فرح عظیم شاہ نے کہاہے کہ موجودہ مخلوط حکومت نے مختصر ترین مدت میں صوبے کی ترقی اور دیرینہ مسائل کے حل کے لئے وہ نمایاں کردار ادا کیا ہے جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت صوبے میں گوڈ گورننس پرخصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ صوبے میں سرکاری اداروں کی کارکردگی اورانتظامی معاملات کو مذید بہتر بنایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ویزراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجوکی سیاسی بصیرت کے باعث صوبے میں ایسے کئی بحرانوں کا خاتمہ ہوا ہے جو کہ ماضی میں غیر سنجیدہ حکومتی رویوں اور اقدامات کے باعث پیدا ہوئے تھے۔ فرح عظیم شاہ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت میں شامل تمام اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے صوبے میں ترقی کا عمل اگے بڑھایاجا رہا ہے اور ان پسماندہ اور دور افتادہ علاقوں کی ترقی پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے جو کہ سابقہ ادوار میں یکسر نظر انداز کئے گئے تھے۔ترجمان حکومت بلوچستان کا کہنا تھا کہ حکومت کی دوراندیشی پر مبنی پالیسیوں کے بدولت صوبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے اور ریکوڈک جیسے اہم قومی منصوبے میں صوبے کے حقوق کا جس احسن طریقے سے دفاع کیا گیا ہے اس کی بین الااقوامی سطح پر بھی بہت پذیریائی سامنے ائی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی نمائندگی کا حق ادا کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور ہرشعبے میں اٹھائے گئے اقدامات میں عوامی مفاد کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔فرح عظیم شاہ کا کہنا تھا کہ بے بنیاد دعووں سے عوام کی انکھوں میں دھول جونکھنے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی۔ اب وقت اگیا ہے کہ حقائق کو تسلیم کیا جائے۔ صوبائی حکومت کی ترجمان نے بعض عناصر کے پروپیگنڈوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ بلوچستان کے غیور اور ترقی پسند عوام، سازشی اور مفاد پرست عناصر کے کردار سے بخوبی اگاہ ہیں اس لئے اب انہیں بے وقوف بنانے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوسکتی۔