پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل

0

کراچی:  پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی جہاں سندھ،خیبر پختونخوا،ناردرن ریجن اور سینٹرل پنجاب کی ٹیمیں ٹرافی کی جنگ لڑیں گی۔این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں سعید انور کا لسٹ اے ریکارڈ توڑنے والے مرد میدان خرم منظور کی 27 ویں ریکارڈ سنچری(143 ناٹ آؤٹ) اور اسد شفیق کے 85 رنز رائیگاں گئے جب سینٹرل پنجاب نے طیب طاہر 93 اور رضا علی ڈار کے 71 رنز کی بدولت چار وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی۔یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر ناردرن نے مرد میدان روحیل نذیر 88 اور عمر امین 83 کی مدد سے آٹھ وکٹوں پر 337 رنز بناکر 44 رنز سے فتح حاصل کی۔جواب میں سدرن پنجاب شان مسعود 141 اور مختار احمد کے 63 رنز کے باوجود 293 تک محدود رہی۔اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم پر خیبر پختونخوا نے بلوچستان کو 23 رنز سے ہرادیا جس کیلئے مرد میدان عادل امین 121 اور محمد حارث 100 رنز بنا سکے جبکہ عمران خان سینئر نے چار وکٹیں لے کر عمران فرحت کے کیریئر کی آخری اننگز میں 123 رنز کی باری ضائع کردی۔پہلے سیمی فائنل میں 29 جنوری کو سندھ کا مقابلہ سینٹرل پنجاب سے اور 30 جنوری کو دوسرا سیمی فائنل خیبر پختونخوا اور ناردرن کے درمیان اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم پر کھیلا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.