راناثناء اللہ کی ضمانت کے فیصلہ کے خلاف اے این ایف سپریم کورٹ میں نظر ثانی اپیل دائر کریگی ،فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد (این این آئی)معاو ن خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ راناثناء اللہ کی ضمانت کے فیصلہ کے خلاف اے این ایف سپریم کورٹ میں نظر ثانی اپیل دائر کریگی ،اے این ایف کو رانا ثناء اللہ سے کوئی ذاتی رنجش یا عناد نہیں ہے، بدقسمتی سے اے این ایف کو میڈیا میں مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے، میڈیا اے این ایف جیسے قومی ادارے کو متنازعہ نہ بنایا جائے۔معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جلالپور کینال کی تکمیل سے علاقے میں خوشحالی کی نئی لہر آئیگی۔ انہوںنے کہاکہ آرمی چیف مدت ملازمت توسیع کیس میں نظر ثانی درخواست دائر کردی:ڈاکٹر فردوسدرخواست حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہاکہ نظر ثانی اپیل میں فیصلے میں موجود قانونی نقائص کی نشاندہی کی گئی ہے،نظر ثانی کی درخواست عوامی مفاد کے تحت دائر کی گئی ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہاکہ رانا ثناء اللہ کیس کی ضمانت سے متعلق تفصیلی فیصلہ آگیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اے این ایف اس فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں نظر ثانی اپیل دائر کریگا۔ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہاکہ بدقسمتی سے اے این ایف کو میڈیا میں مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے،ایسا تاثر دیا گیا جیسے رانا ثناء اللہ سے اے این ایف کو ذاتی رنجش ہو۔ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہاکہ اے این ایف کو رانا ثناء اللہ سے کوئی ذاتی رنجش یا عناد نہیں ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہاکہ میڈیا میں کہا گیا رانا ثناء اللہ کا جسمانی ریمانڈ کیو ں نہیں لیا گیا۔ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہاکہ جس بندے سے موقع پر ہی برآمدگی ہوجائے اس کا جوڈیشل ریمانڈ ہوتا ہے۔ڈاکٹر فردوس نے کہاکہ میڈیا سے اپیل کرتی ہوں کہ اے این ایف جیسے قومی ادارے کو متنازعہ نہ بنایا جائے۔