مسجد نبویﷺمیں ہنگامہ آرائی میں قید تمام پاکستانیوں کو رہا کرنے کا حکم
مسجد نبویﷺمیں ہنگامہ آرائی میں قید تمام پاکستانیوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے، کیوں کہ مسجد نبویﷺ میں ہنگامہ آرائی میں قید تمام پاکستانیوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے شہزادہ محمد بن سلمان سے گرفتار پاکستانیوں کی رہائی اور درگزر سے کام لینے کی درخواست کی تھی، جس پر ولی عہد محمد بن سلمان نے تمام پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ولی عہد محمد بن سلمان کے اعلان پر اظہار تشکر کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ آپ کواس کا اجرعطاءفرمائے۔
واضح رہے کہ مدینہ منورہ کی عدالت نے مسجد نبویﷺ کی بے حرمتی کرنے پر 3 پاکستانیوں کو 8 سال اور 3 کو 6 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
10 اپریل عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالا تھا، وہ سب سے پہلے سعودی عرب کے دورے پر گئے تھے جہاں ان کے ہمراہ کابینہ کے ارکان بھی شامل تھے۔