پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو 6 ماہ قید کی سزا
خیرپور میں پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنا شہری کو مہنگا پڑگیا، عدالت نے شہری کو 6 ماہ قید کی سزا سنادی۔ خیرپور میں خاتون نے شوہر کی دوسری شادی کیخلاف عدالت سے رجوع کیا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ شوہر نے پہلی بیوی سے اجازت کے بغیر دوسری شادی کی ہے۔ عدالت نے سماعت کے بعد الزام ثابت ہونے پر دوسری شادی کرنیوالے شخص کو 6 ماہ قید کی سزا سنادی۔ عدالت کے حکم پر دوسری شادی کرنیوالے شخص کو سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا۔