بلوچستان میں آباد اقوام قدیم ثقافتی روایات جیسے مثبت رحجانات کے امین ہیں ، گورنر بلوچستان
کوئٹہ : گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ بلوچستان میں آباد اقوام قدیم ثقافتی روایات، رواداری اور بھائی چارہ جیسے مثبت اور تعمیری رحجانات کے امین ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں بلوچ وارئیر کلچر گروپ کے صدر جواد احمد بلوچ کی قیادت میں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ اپنی قیمتی ثقافتی اثاثے کو زندہ رکھنے کے ساتھ ساتھ جدید تہذیب وتمدن سے آگاہی حاصل کرنا اور نئی آفاقی اقدار کو قبول کرنا سب کیلئے ضروری ہے۔