وزارت اعلیٰ کی تبدیلی لسبیلہ میں سیاسی و انتظامی ہلچل

0

حب : بلوچستان میں حالیہ تبدیلی اور سیاسی حالات کے کروٹ بدلتے ہی ضلع لسبیلہ میں کئی حلقوں میں سیاسی ہچل ہے تو بعض حلقوں میں سرائمگی سی چھا گئی ہے سیاسی کلچر کا حصہ بننے والے سرکاری افسران بھی اپنے مستقبل کیلئے پریشان دکھائی دینے لگے جبکہ دوسری جانب سیاسی انتقام کا نشانہ بننے والے افسران نے پھر سے کمرکس لی ہے اس سلسلے میں آزاد ذرائع بتاتے ہیں کہ بلوچستان میں حالیہ تبدیلی اور سیاسی کروٹ بدلنے کے ساتھ ہی ضلع لسبیلہ کے سیاسی اور سرکاری منظر نامے میں بھی اہم تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے گزشتہ روز ضلع لسبیلہ کے سیاسی منظر نامہ میں کہیں ہلچل تو کہیں بالکل جمود کا سماں چھا یا رہا آزاد ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ لسبیلہ میں پچھلے تین سالوں میں جو سیاسی مدو جذر کی فضاء قائم رہی اس میں اب تبدیلی کے ساتھ ہی پرانے چہرے پس منظر میں جانے اور نئے چہرے نمودار ہونے کا امکان ہے اسی طرح سے لسبیلہ کی بیوروکریسی میں تبدیلی کیلئے ’’ری شفلنگ “ کی فہرستیں ترتیب دی جانے لگی ہیں بالخصوص ضلعی ایڈمنسٹریشن اور پولیس ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر سرکاری محکموں میں افسران واہلکاران کی بڑے پیمانے پر اُکھاڑپچھاڑ کو خارج ازامکان قرار نہیں دیا جاسکتا ذرائع بتاتے ہیں کہ سابقہ دور حکومت میں ضلع لسبیلہ کی پوسٹنگ انجوائے کرنے والے سرکاری افسران کو اپنے آنے والے کل کی پوسٹنگ کے سلسلے میں لالے پڑ گئے ہیں اور انھوں نے ضلع لسبیلہ میں ہی مزید وقت گزارنے کیلئے نئے ممکنہ سیاسی چہروں سے رابطوں کا جال بچھانا شروع کردیا ہے جبکہ سابقہ دور میں سیاسی انتقال کا نشانہ بننے والے سرکاری افسران بالخصوص پولیس ڈیپارٹمنٹ سمیت بعض چند ایک اہم سرکاری محکموں کے افسران پھر سے سرگرم ہو گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.