شہریت ایکٹ کے خلاف مظاہرے دنیا بھر میں پھیلنے لگے، دبئی، جنوبی افریقا میں بھی احتجاج
جوہانسبرگ (این این آئی) بھارت میں منظور کیے گئے شہریت کے کالے قانون کے خلاف ملک سے شروع ہونے والے مظاہرے دنیا بھر میں پھیلنے لگے۔ دبئی، ساؤتھ افریقا میںبھی منتازعہ قانون کے خلاف احتجاج کیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مسلم مخالف شہریت قانون پر احتجاج بھارت سے نکل کر دنیا بھر میں پھیلنے لگا، دبئی میں کالے قانون کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔ عوام نے آرایس ایس اور مودی سرکارکے خلاف نعرے لگائے۔ جنوبی افریقا میں بھی شہری سٹیزن شپ ایکٹ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، جوہانسبرگ میں بھارتی قونصل خانے کے باہر احتجاج کیا گیا، پلے کارڈز اٹھائے مظاہرین نے بھارت سے آزادی حاصل کرنے کا مطالبہ کیا۔شہری فاطمہ لہر، اقبال جسات کا کہنا تھا کہ بھارت میں کالے قانون کے منظور کیے جانے کے خلاف عوام سے یکجہتی کے لیے نکلے ہیں، ہم نے دیکھا ہے طالبعلم احتجاج کر رہے ہیں، بھارتی وزیراعظم منظور کیے گئے کالے قانون کو واپس لیں۔دوسری طرف جنوبی افریقا کی طرح متحدہ عرب امارات میں بھی بھارت میں منظور کیے گئے کالے قانون کے خلاف مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے کے دوران عوام نے قانون کے خلاف بلند شگاف نعرے لگائے۔