کرسمس کے موقع پر دنیا بھر میں بسنے والے مسیحیوں خصوصاً پاکستان میں رہنے والے مسیحی بہن بھائیوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، فردوس عاشق اعوان

0

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرسمس کے موقع پر دنیا بھر میں بسنے والے مسیحیوں خصوصاً پاکستان میں رہنے والے مسیحی بہن بھائیوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ ایک بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ قیام پاکستان سے لیکر تعمیر پاکستان اور ملکی ترقی میں مسیحی برادری نے قابلِ فخر کردار ادا کیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ قائداعظم کے وژن کی پاسداری کرتے ہوئے نئے پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق اور مفادات کا تحفظ جاری رکھیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.