ے لباس کرنے کے الزام پر اعظم سواتی جس سطح کی انکوائری چاہیں کرنے کو تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اعظم سواتی کے بے لباس کرنے کے الزام پر آفر کی کہ اعظم سواتی صاحب جس سطح کی انکوائری چاہتے ہیں ،کی جائے گی ۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اعظم سواتی صاحب کے الزام کی 100 فیصد انکوائری ہونی چاہئے ، ایف آئی اے کے وہ لوگ جو اعظم سواتی کے گھر پر ریڈنگ ٹیم میں شامل تھے میں نے ان سے انکوائری کی ہے ، خود ڈی جی ایف آئی اے سے پوچھا وہ سب کہتے ہیں کہ ہمارے ساتھ مجسٹریٹ اور لیڈی پولیس تھی ، ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔
رانا ثناء اللہ نے کہا مشرف دور میں ہم پر بھی بد ترین تشدد کیا گیا تو ہم ایسا کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے ، اعظم سواتی جس سطح کی چاہیں انکوائری کو تیار ہیں، کوئی ذمہ دار پایا گیا تو میں خود سب سے پہلے ایکشن لینے کو تیار ہوں۔ ریڈ کے وقت ایک دو یا دس لوگ نہیں ہوتے ریڈنگ پارٹی بڑی ہوتی ہے ، جب اعظم سواتی کے گھر پر ریڈ کی گئی تو وہ خود کو محفوظ کرنے کیلئے گھر کے پیچھے جنگل کی جانب چلے گئے ، وہاں انہیں تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک تلاش کیا گیا۔ انہیں وہاں سے گاڑی تک لانے کے دوران کوئی دھکا یا بد سلوکی ہو سکتی ہے ۔لیکن جس طرح وہ کہتے ہیں کہ گھر ،کمرہ اور بے لباس وہ سمجھ نہیں آرہا ۔