لاہور ہائیکورٹ: مصنوعی پٹرول بحران کا فیصلہ سنا دیا گیا
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی عدالت نے مصنوعی پٹرول بحران کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ جس کے مطابق فیصلے میں وفاق کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ آئندہ تین ماہ میں مصنوعی پٹرول بحران سے متعلق عدالتی احکامات پر عملدرآمد کی رپورٹ عدالت میں پیش کرے۔
فیصلے کے مطابق وفاقی حکومت آئندہ مصنوعی پٹرول بحران سے نمٹنے کے لئے اقدامات اٹھائے مصنوعی پٹرول بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔
فیصلے میں حکم دیا گیا ہے کہ پٹرول سے ملحقہ سٹوریج کم سے کم مقدار کو برقرار رکھنے کے لئے پابندی عائد کی جائے۔ مصنوعی پٹرول بحران پیدا کرنے والی کمپنیوں سے ہونے والے نقصانات کی ریکوری کی جائے۔
اس سلسلے میں بنائے جانے والے کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کیا جائے اور ان سفارشات کو وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے۔ اوگرا کو برقرار رکھا جانا ہے یا اسے ختم کرنا ہے اوگرا کے مستقبل کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دی جائے۔
عدالت نے قرار دیا کے مصنوعی بحران کے خاتمے کے حوالے سے حکومت نے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی۔ غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے