پنجگور میں پولیس کی کارروائیاں جاری ،جرائم پیشہ افراد گرفتار
پنجگور(این این آئی ) پنجگور میں پولیس کی کاروائیاں جاری جرائم پیشہ افراد گرفتارتفصیلات کے مطابق چتکان کے علاقے میں ڈی پی او پنجگور عنایت اللہ بنگلزئی کی سربراہی میں ایس ایچ او امیرجان بلوچ نے پولیس فورس کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے مسروقہ سامان برامد کرکے ایک ملزم گرفتار کرلیا پولیس زرائع کے مطابق ملزم نے گزشتہ شب جاوید چوک میں ایک دکان کو تھوڑکر سامان چرایا تھا ملزم سے مسروقہ سامان اور موٹرسائکل برامد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔