احسن اقبال پر کرپشن کا کوئی ثبوت نیب کے پاس نہیں ہے،مریم اورنگزیب
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ احسن اقبال پر کرپشن کا کوئی ثبوت نیب کے پاس نہیں ہے، ایک کاغذ کے ٹکڑے پر پرانی کہانی سنائی گئی، نواز شریف کے سپاہیوں کو چن چن کر پکڑا جا رہا ہے۔ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران نیازی کیساتھ نیب کا گٹھ جوڑ اختیارات کا ناجائز استعمال ہے، یہ ایس آر او پر مبنی سلیکٹڈ حکومت ہے، پیپلزپارٹی کے دور حکومت کا مردہ منصوبہ احسن اقبال نے زندہ کیا، پاکستان کو اندھیروں سے نکالا اور نوجوانوں کو سی پیک دیا، کنٹینر پر 50 لاکھ گھروں اور ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا اور پھر یوٹرن لیا۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا آج ملک میں روزگار اور سی پیک بند ہے، آج بجلی، گیس اور انڈسٹری بند ہے۔