حکومت کا 6 لاکھ سے زائد افراد کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکالنے کا فیصلہ

0

اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے 6 لاکھ سے زائد افراد کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے 6 لاکھ 25 ہزار 592 افراد کو لسٹ سے نکالنے کی سمری کابینہ کو ارسال کردی ہے جن میں وفاقی یا صوبائی حکومتوں کے سرکاری ملازمین اور 12 ایکڑ سے زائد زرعی زمین رکھنے والے بھی شامل ہیں۔بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سہہ ماہی معاوضہ 5500 سے بڑھا کر 6 ہزار کرنے کا فیصلہ کیا جس کا نیا نام ‘‘احساس کفالت’’ رکھا گیا ہے۔نادرا نے گزشتہ 8 سال بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والوں کا تفصیلی جائزہ لیا جس سے پتہ چلا کہ ان میں سے 5 لاکھ 25 ہزارافراد ایک یا زائد مرتبہ بیرون ملک سفر کر چکے ہیں، 44 ہزارافراد کے پاس ایک یازائد گاڑی یاموٹرسائیکل ہے۔36 ہزار افراد نے ایگزیکٹو فیس دے کرشناختی کارڈ بنوائے، ایک ہزار 246 افراد نے ایگزیکٹوسینٹر سے پاسپورٹ کے لیے اپلائی کیا، 30 ہزارافراد ماہانہ ایک ہزار روپے موبائل فون کا بل ادا کرتے ہیں، اوسطا ایک ہزار روپے ٹیلیفون بل ادا کرنے والوں کی تعداد 19 ہزار 686 ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.