سینیگال میں اقوام متحدہ کے ریجنل ہیڈ کوارٹر کا افتتاح،صدر میکی سال تقریب کے مہمان خصوصی تھے

0

:سینیگال کے صدر میکی سال نے دارالحکومت ڈاکار سے 30 کلومیٹر دور شہر دیامنیاڈیو میں اقوام متحدہ کے ریجنل ہیڈ کوارٹر کا افتتاح کر دیا ، اسے یواین ہاؤس کہا جاتا ہے۔

چینی خبر رساں ادارے کےمطابق میکی سال نے افتتاحی تقریب کے دوران کہا کہ اقوام متحدہ کے دفتر کی یہ افتتاحی تقریب ہمارے ملک کی ایک بار پھر عالمی ادارے کی طرف توجہ کی نشاندہی کرتی ہے۔

تقریب میں اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل امینہ محمد اور رومانیہ کے صدر کلاؤس یوہانس جو سینیگال کے سرکاری دورے پر ہیں نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر امینہ محمد نے کہا کہ اقوام متحدہ کا ایوان سینیگال اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون پر مشترکہ وژن کا اظہار ہے تاکہ یہاں کے عوام کے لیے امن اور اتحاد کے مستقبل کو آگے بڑھایا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.