پارٹیاں تبدیل کرنے والے بتائیں کہ انہیں اصولوں کی بھوک تھی یا اقتدار کی،سردار اختر مینگل
کوئٹہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ 25سال تک پارٹیاں تبدیل کرنے والے بتائیں کہ انہیں اصولوں کی بھوک تھی یا اقتدار کی ہوس تھی ۔یہ بات انہوں نے وزیر اعلی جام کمال خان کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہی۔ سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ سبحان اللہ اقتدار اور لالچ کا درس دینے والے پچھلے 25سالوں میں جو پارٹیاں بدلی ہیں وہ کن مقاصد کے حصول کے لئے تھیں پی پی پی سے مسلم لیگ (ن ) سے مشرف سے مسلم لیگ(ق )سے باپ یہ صدیوں کی بھوک اصولوں کی بھوک تھی یا اقتدار کی ہوس ؟۔