اپنے چہرے میں کوئی چیز اچھی نہیں لگتی : علیزے شاہ
لاہور( شوبز ڈیسک ) انسٹاگرام پر علیزے شاہ کا نجی ٹی وی کو ماضی میں دیا گیا ایک انٹرویو کلپ خاصا وائرل ہورہا ہے جس میں علیزے شاہ کے ہمراہ ہدایتکار یاسر نواز اور اداکارہ کے سابق قریبی دوست اداکار نعمان سمیع کو بھی دیکھا جاسکتا ہے ۔دوران شو میزبان نے علیزے سے سوال کیا کہ انہیں اپنے چہرے کے نقوش میں سب سے زیادہ کیا پسند ہے ؟ اس کے جواب میں علیزے کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے چہرے میں نقص نظر آتے ہیں، شیشہ دیکھ کر خیال آتا ہے کہ آنکھیں تھوڑی سی ایسی ہیں، تھوڑی سی اور لمبی ہونی چاہیے تھیں، ہونٹ کچھ تبدیل ہوتے یا پھر ناک تھوڑی سی اور پتلی ہوتی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے چہرے میں کوئی چیز اچھی نہیں لگتی۔