اسد قیصر کا سراج الحق سے ٹیلی فونک رابطہ، جلد ملاقات پر اتفاق
اسلام آباد سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال کے تناظر میں جلد ملاقات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
گفتگو میں دونوں سیاسی رہنماں نے ملک کی سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور اپنا اپنا سیاسی نکتہ نظر پیش کیا۔ گفتگو کے دوران دونوں سیاسی رہنماں نے جلد ہی ملاقات پر بھی اتفاق کیا ۔