سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی

0

اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ پیر کو کیس کی سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ دو ران سماعت مقدمے کی سماعت خواجہ برادران کے وکیل کی درخواست پر کی گئی۔ خواجہ برادران کے وکیل اشتر اوصاف کی جگہ سید قلب حسن پیش ہوئے ۔ سید قلب حسن نے کہاکہ اشتر اوصاف کا پیغام ملا انکی طبیعت خراب ہے۔عدالت نے اشتر اوصاف کی بیماری کے باعث کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.