سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی بھارت کیطرف سے کشمیر میں مسلسل کرفیو کی شدید مذمت

0

اسلام آباد (این این آئی)سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے بھارت کیطرف سے کشمیر میں مسلسل کرفیو کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت کی متنازع شہریت ترمیمی بل پر تشویش ہے ، حکومت بھارتی مظالم کیخلاف آئی سی جے میں جائے۔سینیٹر رحمان ملک کی زیرصدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس ہوا ۔ رحمن ملک نے کہاکہ قائمہ کمیٹی داخلہ نئے چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کو مبارکباد و نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہے۔کمیٹی نے بھارت میں متنازع بل کیخلاف مظاہروں کے باعث ہلاکتوں کی مزمت و مرحومین کیلئے دعا کی ۔ رحمن ملک نے کہاکہ سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ بھارت کیطرف سے کشمیر میں مسلسل کرفیو کی شدید مذمت کرتی ہے۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ بھارت کیطرف سے کشمیر میں کرفیو کا 140 واں دن ہے۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ قائمہ کمیٹی ہر اجلاس میں بھارت کیطرف سے ظالمانہ کرفیو کی مذمت کرتی رہی ہے، سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ بھارت کی متنازع شہریت ترمیمی بل پر اظہار تشویش کرتی ہے۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ اقوام متحدہ و دوسرے ہیومن رائٹس تنظیمیں کشمیر سے کرفیو ختم کرنے میں ناکام رہے ہیں، کمیٹی اقوام متحدہ کا کشمیر میں کرفیو اٹھانے میں ناکامی پر مایوسی کا اظہار کرتی ہے۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ حکومت سے ایک بار پھر پرزور اپیل کرتے ہیں کہ بھارتی مظالم کیخلاف آئی سی جے میں جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.