کراچی ٹیسٹ،سری لنکاکے خلاف پہلی مرتبہ پاکستان کے ابتدائی چار بیٹسمینوں کا سنچریز اسکور کر کے نیا ریکارڈ

0

کراچی(این این آئی)کراچی ٹیسٹ میںسری لنکاکے خلاف پہلی مرتبہ پاکستان کے ابتدائی چار بیٹسمینوں نے سنچریز اسکور کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا۔ قومی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ اننگ میں پانچ سنچریاں بناچکی ہے جبکہ بھارت کے خلاف دو اور سری لنکاکے مقابل ایک بار چار سنچریز اسکورکی گئیں۔سری لنکاکے خلاف نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹیسٹ کی دوسری اننگ میں پاکستان ٹیم نے ایک منفرد ریکارڈ قائم کردیا۔ پاکستان ٹیم کے چارٹاپ آرڈر بیٹسمینوں عابدعلی، شان مسعود، اظہرعلی اور بابراعظم نے سنچریاں بنائیں۔ عابد علی 174، شان مسعود 135اور اظہرعلی 118 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ بابراعظم نے ناقابل شکست سنچری اسکور کی۔2001میں بنگلہ دیش کے مقابل ملتان میں پاکستان کے 5بیٹسمین ایک اننگ میں سنچریاں بناچکے ہیں۔ اوپنرز سعید انور، توفیق عمر، انضمام الحق، محمدیوسف اور عبدالرزاق نے تھری فیگر اننگزکھیلیں۔تاہم ابتدائی چار بیٹسمینوں نے پہلی مرتبہ ٹیسٹ اننگ میں سنچریز بنائی ہیں۔ 1983میں بھارت کے خلاف فیصل آباد ٹیسٹ میں جاویدمیانداد، ظہیرعباس، سلیم ملک اور عمران خان نے سنچریزاسکورکیں۔ 2000 کے دورہ سری لنکا کے گال ٹیسٹ میں سعیدانور، انضمام الحق، یونس خان اور وسیم اکرم نے سنچریز بنائیں۔ بیرون ملک پاکستان کے چار بیٹسمینوں کے سنچریاں بنانے کایہ واحد موقع ہے۔2006 میں بھارت کے خلاف قذافی اسٹیڈیم لاہور میں یونس خان نے 199، محمد یوسف نے 173،شاہد آفریدی نے 103 اورکامران اکمل نے 102رنز اسکورکیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.