ڈیبیو پر بہت زیادہ دبائو تھا لیکن مثبت سوچ کے ساتھ کھیلا اور اللہ تعالی نے سرخرو کیا، عابد علی

0

کراچی(این این آئی)کراچی ٹیسٹ کی تاریخی فتح میں اہم کردار ادا کرنے پر عابد علی نے کہاہے کہ ڈیبیو پر بہت زیادہ دبائو تھا لیکن مثبت سوچ کے ساتھ کھیلا اور اللہ تعالی نے سرخرو کیا۔ٹیسٹ میں تاریخی فتح میں اہم کردار ادا کرنے پر عابد علی کو مین آف دی سیریز اور مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔اس موقع پر عابد علی نے کہاکہ خاندان اور ساتھی کرکٹرز نے بہت حوصلہ افزائی کی،ڈیبیو پر بہت زیادہ دبائو تھا لیکن مثبت سوچ کے ساتھ کھیلا۔انہوں نے کہاکہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی کاصلہ مل گیا،ناقابلِ فراموش پرفارمنس سے بڑھ کرفخر کاموقع نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ محنت اورخود پراعتمادجاری رکھوں گا،ٹیم انتظامیہ کا اعتماد کرنے پرمشکورہوں۔عابد علی نے سری لنکاٹیم کی پاکستان آمداورکرائوڈ کی سپورٹ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.