پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے لیے راولپنڈی سٹیڈیم میں جاری قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ میں مزید تین باؤلرز کو شامل کر لیا
:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے لیے راولپنڈی سٹیڈیم میں جاری قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ میں مزید تین باؤلرز کو شامل کر لیا۔ پی سی بی کے مطابق ثمین گل، علی شفیق اور محمد علی تربیتی میں شامل کیا گیا ہے۔
فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی بولنگ کے لیے فٹ محسوس نہیں کر رہے جس کی وجہ سے انہیں ری ہیب کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی، لاہور بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق بابر اعظم، سرفراز احمد اور عثمان قادر کو ( آج ) جمعرات کے روز پریکٹس کے بعد امام الحق کی شادی کی تقریب میں شرکت کی اجازت دے دی گئی ہے تاہم یہ تینوں کرکٹرز (کل) بروز جمعہ کو کیمپ میں پریکٹس کے لئے موجود ہوں گے۔