وفاقی وزراء نے جھوٹ اور غلط بیانی کو اپنا وتیرہ بنالیا : امتیاز شیخ

0

کراچی : امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء نے جھوٹ اور غلط بیانی کو اپنا وتیرہ بنالیا، حماد اظہر فرما رہے ہیں گیس بحران نہیں، مانگ بڑھ گئی ہے۔

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے وفاقی وزیر حماد اظہر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں گیس بحران نہیں، دراصل حکومتی وزراء کی نااہلی کا بحران ہے، وفاقی وزیر کے بقول 28 فیصد صارفین ہیں، پھر بھی حکومت گیس پوری نہیں کر پا رہی، وفاقی وزیر اپنی نااہلی اور ناکامیوں پر جو دلائل دے رہے ہیں ناقابل قبول ہیں، بجلی کی قیمت میں پانچ روپے فی یونٹ اضافے کی تجویز ناقابل برداشت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.