صدر ڈاکٹر عارف علوی کا ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

0

:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی والدہ کی وفات پرتعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ایوان صدر کے پریس ونگ سے منگل کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور ورثا کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ دے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.