انتخابات کا شفاف اور قابل اعتبار طریقے سے انعقاد یقینی بنایا جائے گا، نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی کی سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات میں گفتگو

0

:نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو انتخابات کے لئے تمام ضروری وسائل اور تعاون فراہم کریں گے، انتخابات کا شفاف اور قابل اعتبار طریقے سے انعقاد یقینی بنایا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے منگل کو یہاں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ملاقات میں آئندہ عام انتخابات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں رہنمائوں نے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابی عمل کی ضرورت پر زور دیا۔ نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نگران حکومت آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لئے پرعزم ہے، اس ضمن میں الیکشن کمیشن کو تمام ضروری وسائل اور تعاون فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کا شفاف اور قابل اعتبار طریقے سے انعقاد یقینی بنایا جائے گا۔ اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لئے حکومتی عزم کا خیرمقدم کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.