ہرنائی میں فائرنگ سے کوئلے کی کان میں کام کرنے والے 3 مزدور جاں بحق

0

ہرنائی: شاہرگ کے علاقے ذالاوان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے کوئلے کی کان میں کام کرنے والے 3 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق ہرنائی میں شاہرگ کے علاقے ذالاوان میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے کوئلے کی کان میں کام کرنے والے 3 مزدوروں کو ہلاک کردیا، واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق مزدروں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے تاہم لاشیں اسپتال منتقل کرنے کے لیے لیویز فورس روانہ کردی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.