الیکٹرک ووٹنگ مشین کے حوالے سے من گھڑت باتیں کی جارہی ہے ، حسان خاور
لاہور : ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو دسمبر کا انتظار کیوں ہے ،مارچ کرنا ہے تو ابھی کرلیں۔عدالتوں کو جواب نہیں دینا تو اپوزیشن اپنی کرپشن کا جواب عوام کو تو دے۔
پنجاب حکومت کے ترجمان نے حسان خاور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکٹرک ووٹنگ مشین کے حوالے سے من گھڑت باتیں کی جارہی ہے۔اپوزیشن جھوٹ بول کر جان نہیں چھڑاسکتی ہے ۔اب اٹھارویں صدی کے طریقے نہیں چلے گے۔
حسان خاور کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کبھی سبزی کی قیمت اور کبھی سموگ کی بات کرتی ہے۔اربوں روپے ملزمین کے اکاوئنٹ میں کیسے آئے یہ بتانے کو تیار نہیں ہے ۔
ترجمان پنجاب حکومت کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی حکومت بلدیاتی الیکشن مارچ میں کروانے جارہی ہے۔تحریک لبیک سے مذاکرات خوش آئند ہیں۔ریاست کو کسی بھی شہری اور گروہ سے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کرنے چاہئیں