وزیراعظم سے شیخ رشید کی ملاقات، نالہ لئی منصوبہ کی منظوری پر شکریہ ادا کیا
اسلام آباد : وزیراعظم سے وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے ملاقات کی، جس میں انہوں نے نالہ لئی راولپنڈی منصوبہ کی منظوری پر عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔
ملاقات میں ملک میں امن و امان، سیاسی صورتحال اور افغانستان کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ راولپنڈی میں جاری ترقیاتی منصوبوں، خاص طور پر نالہ لئی منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیراعظم کا منصوبہ کی منظوری پر شکریہ ادا کیا۔
25 دسمبر کو راولپنڈی میں جلسہ کا انعقاد بھی کیا جائے گا اور نالہ لئی منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ شیخ رشید نے وزیراعظم کو بھی جلسہ سے خطاب کی دعوت دی ہے۔