ملک دشمن عناصر امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنا چاہتے ہیں ، ضیاء لانگو
کوئٹہ : صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے ایکسپریس نیوز کے سینئر صحافی عارف محمود کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے وزیر داخلہ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا انہوں نے کہا کہ مرحوم کی صحافت کے شعبہ کیلئے خدمات کو تادیر یاد رکھاجائے گا-اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔بعد ازاں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کوئٹہ سی ایم ایچ ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بلوچستان یونیورسٹی دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی وزیر داخلہ نے زخمیوں سے بات چیت بھی کی وزیر داخلہ نے اسپتال میں زخمیوں کو دی جانے والی طبی امداد کا جائزہ بھی لیا اور ضروری ہدایات جاری کیں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے خود زخمی ہونے کے باوجود جس دلیری سے دھماکے کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا وہ لائق تحسین اقدام ہے۔