آریان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی تاریخ 26 اکتوبر مقرر

0

ممبئی : معروف بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت 26 اکتوبر کو ہو گی۔

آریان خان کے وکلا نے خصوصی عدالت کے حکم کو چیلنج کرتے ہوئے ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی ہے جس پر سماعت 26 اکتوبر کو ہو گی۔ اس سے پہلے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی درخواست ِضمانت خصوصی عدالت نے مسترد کر دی تھی۔

شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے سے ممبئی کی آرتھر جیل میں ملاقات بھی کی ہے، وہ اپنے بیٹے کی گرفتاری کے بعد پہلی بار کیمرے کے سامنے آئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.