حدود کا تعین کر رکھا ،بولڈ کام نہیں کرسکتی : نازش جہانگیر
لاہور( شوبز ڈیسک ) نازش جہانگیر نے بتایا کہ انہوں نے تھیٹر سے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور آغاز میں یقیناً انہوں نے مجبوری کے تحت ہر طرح کے کردار کئے لیکن اس کے باوجود انہوں نے بولڈ کردار نہیں کئے ۔ نازش جہانگیر کے مطابق اگرچہ سکرپٹ اچھے نہیں آ رہے لیکن اس کے باوجود ان ہی سکرپٹ پر کام کرنا اداکاروں کی مجبوری ہے ، کیوں کہ انہیں اپنے گھر بھی چلانے ہوتے ہیں۔نازش جہانگیر نے کہا کہ انہوں نے تاحال پی آر ٹیم کی خدمات حاصل کرنے کا منصوبہ نہیں بنایا اور نہ ہی انہیں اس وقت پیسوں سے سوشل میڈیا پر فالوورز خریدنے کی ضرورت ہے جبکہ انہیں اپنے تمام جسمانی خدوخال پسند ہیں اور وہ کبھی بھی سرجری نہیں کروائیں گی۔