مہنگائی کیخلاف مسلم لیگ ن کا راولپنڈی میں احتجاج ، حکومت مخالف نعرے بازی

0

راولپنڈی : پاکستان مسلم لیگ ن نے مہنگائی اور بیروز گاری کیخلاف احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیا۔، مظاہرین نے حکومت کیخلاف سخت نعرے بازی کی۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی طرف سے اعلان کیا گیا تھا کہ مہنگائی کیخلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی جس کے بعد گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن نے بھی احتجاجی سیاست شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

مہنگائی اور بیروز گاری کے خلاف پاکستان مسلم لیگ ن کا پہلا احتجاجی مظاہرہ راولپنڈی میں ہوا ۔ مظاہرہ کی قیادت پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب ، سابق ایم این اے حنیف عباسی ،سردار نسیم اور ملک ابرار کررہے ہیں۔

احتجاجی مظاہرے کے دوران مسلم لیگ ن کے کارکنان پولیس کی طرف سے لگائی گئی رکاوٹیں ہٹا کر مری روڈ پہنچ گئے اور مری روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔ اس دوران مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.