مہنگائی: پی ڈی ایم کا آج سے حکومت کیخلاف سڑکوں پر آنے کا پروگرام
راولپنڈی : پی ڈی ایم مہنگائی کے خلاف آج سے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کرے گی۔ نواز لیگ کا پہلا احتجاج راولپنڈی میں ہوگا۔
ملک بھر میں صوبائی، ضلعی اور تحصیل ہیڈکوارٹرز میں مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ مسلم لیگ نون نے ملک گیر ریلیوں، جلوسوں اور مظاہروں کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی۔
شہباز شریف کی صدارت میں اعلیٰ سطح اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسلم لیگ ن پہلا مظاہرہ راولپنڈی میں کرے گی۔ اجلاس میں صوبوں اور اضلاع میں پارٹی عہدیداروں کو احتجاج کی کال دیتے ہوئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں عوام کے حقوق کیلئے راست اقدام کا فیصلہ کیا گیا۔
یاد رہے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف آج سے 5 نومبر تک احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا گیا تھا۔