ماہرہ خان کی پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل کے ہمراہ تصویر وائرل
لاہور ( شوبز ڈیسک ) نگار جوہر کی زندگی پر بنائی جانے والی ٹیلی فلم ‘ایک ہے نگار’ کا آفیشل ٹریلر کچھ روز قبل جاری کیا گیا ہے جس میں ماہرہ خان نگار جوہر کے کردار میں دکھائی دیں گی۔فلم کا ٹریلر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر 16 اکتوبر کو شیئر کیا جس میں ماہرہ سمیت اداکار بلال اشرف و دیگر دکھائی دئیے ۔فلم کی رائٹر عمیرہ احمد ہیں۔