ٹی 20ورلڈ کپ:نیدر لینڈز کا نمیبیا کو جیت کیلئے165رنز کا ہدف
ابوظہبی : آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں نیدر لینڈز نے نمیبیا کو جیت کیلئے 165رنز کا ہدف دے دیا ہے۔پہلے کھیلتے ہوئے نیدر لینڈز کی ٹیم نے 4وکٹوں کے نقصان پر 164رنز بنائے۔
ٹی 20 مینز ورلڈکپ 2021 کا پہلا راؤنڈ ابوظہبی اور عمان میں کھیلا میں جا رہا ہے۔ آج کے پہلے میچ میں نیدرلینڈز اور نمیبیا کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں۔ سٹیفن میبرگ نے2چوکوں کی مدد سے17 رنز بنائے اور بارڈ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے جبکہ روئلوف وینڈر مروے صرف 6 رنز بنا سکے، ویزے کی بال پر ان کا کیچ شولٹز نے پکڑا۔
واضح رہے کہ اب تک نیدرلینڈز اور نمیبیا نے ایک ایک میچ کھیلا ہے اور دونوں ٹیمیں اپنا پہلا میچ ہار چکی ہیں۔ نیدرلینڈز کو آئر لینڈ جب کہ نمیبیا کو سری لنکا نے شکست دی تھی۔