پیرو میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں ، پانچ ٹن سے زائد منشیات اور اسلحہ برآمد
لیما : پیرو میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رواں ماہ کارروائیوں کے دوران پانچ ٹن سے زائد منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا۔
سکیورٹی فورسز نے ایک ماہ کے دوران پانچ ٹن سے زائد منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ حکام کے مطابق برآمد کی گئی منشیات کی قیمت چودہ کروڑ ڈالرز بنتی ہے۔
رواں سال چار ہزار چار سو اکیس آپریشنز کے دوران نو سو انسٹھ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے سولہ اعشاریہ نو ٹن منشیات برآمد ہوئیں۔