
اسلام آباد(این این آئی) اسلام آبا د میں شالیمار تھانہ کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان گرفتار کرلئے ۔جمعرات کو کارروائی کے دور ان ملزمان کے قبضہ سے وارداتیں میں استعمال ہونے والا ہنڈا 125 موٹرسائیکل دو پسٹل بمہ روند برآمد کرلئے گئے ،ملزمان میں شارخ خان،شیراز اور کامران شامل ہیں۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران تھانہ کراچی کمپنی، رمنا اور شالیمار کے علاقوں میں معتمد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ۔ملزمان رات کو پیدل چلنے والے شہریوں کے ساتھ اسلحے کے زور پر وارداتیں کرتے تھے ۔ملزمان کے خلاف تھانہ کراچی کمپنی، رمنا،شالیمار میں مقدمات درج ہے ۔کارراوئی ایس پی صدر زون عمر خان کی ہدایت پر ایس ڈی پی او شالیمار رانا عبدالوہاب کی نگرانی میں ایس ایچ او ملک بشیر بمہ ٹیم نے کی ۔آئی جی اسلام آباد اور ڈی ائی جی آپریشنز نے تھانہ شالیمار کی پوری ٹیم کو شاباش دی



