
اسلام آباد(این این آئی)ترجمان ایوی ایشن ڈویژن نے کہا ہے کہ اسلام آباد ائیر پورٹ پرپر وزیبلٹی بہتر ہے،کوئی پرواز واپس نہیں کی گئی۔جمعہ کو ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے اوراسلام آباد سے کوئی پرواز واپس نہیں کی گئی۔



