قلات سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث وآصو گینگ کا سر براہ گرفتار

0

قلات پولیس کی بڑی کامیاب کاروائی ڈکیتی میں ملوث مفرور ملزم و آصو گینگ کا سر براہ گرفتار،پولیس نےچھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی میں ملوث مفرور ملزم آصو گینگ کے سربراہ محمد آصف ولد محمد اسلم قوم نیچاری سکنہ دشت مغلزئی قلات کو گرفتار کر لیا ۔آصو گینگ قلات سٹی ایریا اور مختلف علاقوں میں اسلحہ کے زور پر لوگوں سے موٹر سائیکل ،موبائل اور دیگر قیمتی اشیاء چھینتا تھا جسکی گرفتاری کے لئے قلات پولیس کافی عرصہ سے مخلتف جگہوں پر چھاپے بھی مارے تھے جسکو آج قلات پولیس نے گرفتار کر لیا۔ جو قلات پولیس کو مقدمہ نمبر 32/2023 بجرم 392 .34 ت پ میں مطلوب تھا جس سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.