پاکستان کپ فائنل، پشاور ریجن نے کراچی وائٹس کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا
پاکستان کپ کے فائنل میں پشاور ریجن نے کراچی وائٹس کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ، کراچی وائٹس کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 103 رنز پر ڈھیر ہو گئی ، محمد عمران نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، پشاور ریجن نے 104 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا ، محمد حارث نے 46 رنز بنائے ، محمد عمران کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ، گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان کپ 2023/24 کے فائنل میں پشاور ریجن کے کپتان صاحبزادہ فرحان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا ،
کراچی وائٹس کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی اور پوری ٹیم 31.2 اوورز میں 103 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، اعظم خان نے سب سے زیادہ 30 رنز بنائے ، صائم ایوب 12 ، حبیب اللہ 13 ، عمیر یوسف 9 ، اسد شفیق 3 ، دانش عزیز 6 ، کپتان سرفراز احمد 22 ، انور علی 2 ، سہیل خان ایک اور نعمان علی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے ،
پشاور کی طرف سے محمد عمران نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور چار وکٹیں حاصل کیں ، محمد عباس آفریدی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، جواب میں پشاور ریجن نے مطلوبہ ہدف 18.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، محمد حارث نے 46 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ، صاحبزادہ فرحان نے 16 ، عادل امین نے 14 اور کامران غلام نے 13 رنز بنائے ، نعمان علی نے دو وکٹیں حاصل کیں ۔