اچھے ، برے فیصلوں کا اعتراف اصل بہادری : عائشہ عمر

0

لاہور: ایک انٹرویو میں عائشہ عمر نے کہا کہ زندگی میں اچھے اور برے فیصلے بھی ہوجاتے ہیں اور اس کا اعتراف کرنا ہی اصل بہادری ہے ۔ عائشہ عمر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ اداکاری، گلوکاری ،ماڈلنگ اور کمپیئرنگ سب کام کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بہت باتیں کرنے کو دل چاہتا ہے تو کمپیئرنگ کرنے لگتی ہوں اور جب موسیقی کے رنگ بکھیرنے کو جی چاہتا ہے تو گانا شروع کر دیتی ہوں،لیکن اب میری ساری توجہ فلموں اور ڈراموں پر ہوگی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ حسد کرنے والے مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں کیونکہ جلن میں پیار بھی چھپا ہوتا ہے میں لوگوں کی مثبت تنقید کو انجوائے کرتی ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.