ثانیہ مرزا کے بیٹے نے گریجویشن کرلی
قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی شعیب ملک اور اُن کی اہلیہ ثانیہ مرزا کے بیٹے اذہان مرزا ملک نے گریجویشن کرلی۔
ثانیہ مرزا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کی تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نے سُرخ رنگ کا گریجویشن کوٹ پہنا ہوا ہے۔
اپنی انسٹا اسٹوری میں ثانیہ مرزا نے کہا کہ ’میرے بیٹے کی نرسری کلاس کی گریجویشن ہوگئی ہے‘۔
اُنہوں نے کہا کہ ’مجھے اپنے بیٹے کی والدہ ہونے پر بہت فخر ہے‘۔
ثانیہ مرزا نے اپنی اگلی انسٹا اسٹوری میں کہا کہ ’میں برطانیہ میں ہونے کی وجہ سے اپنے بیٹے کی گریجویشن کی تقریب میں شریک نہیں ہوسکی، اس کے لیے بہت دُکھی ہوں‘۔
اُنہوں نے کہا کہ ’ماں ہونے کے ناطے، اس خوشی کے موقع پر مجھے اپنے بیٹے کے ساتھ ہونا چاہیے تھا لیکن میں شرمندہ ہوں‘۔
اپنے اہلخانہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے مزید کہا کہ ’میں بہت شُکرگزار ہوں کہ میری فیملی بہت سپورٹ کرتی ہے اور ہمیشہ میرے ساتھ کھڑی رہتی ہے‘۔
یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 12 اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔
اُن کی شادی بھارت کے شہر حیدر آباد میں ہوئی تھی جبکہ ولیمہ شعیب ملک کے آبائی شہر سیالکوٹ میں ہوا تھا۔
کھیلوں کی دُنیا کی اس جوڑی کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔