جیکب آباد، 1 جنوری 2026:
جیکب آباد کے باسیوں کے لیے سال 2025 انتہائی خوفناک اور تلخ رہا۔ پاک بھارت کشیدگی کے دوران شہر پر بھارتی ڈرون حملہ کیا گیا جسے پاکستانی دفاعی اداروں نے ناکام بنایا۔ ڈرون کے ٹکڑے جمش اسپتال، شاہ عبدالطیف اسٹیڈیم، اے ڈی سی کالونی اور علی پور قصبے میں گرے جس سے کچھ افراد زخمی ہوئے اور طبی امداد دی گئی۔ حملے کے اثر سے گھروں کے دروازے اور دیواریں ہل گئیں، جس سے شہریوں میں شدید خوف پیدا ہوا۔ اسی دوران بولان محلہ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے میں جعفر ایکسپریس کی چھ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سال 2025 کی مشکلات میں گزشتہ سیلاب اور بارشوں کے اثرات بھی شامل تھے، لیکن دفاعی اداروں کی بروقت کارروائی نے شہریوں کا حوصلہ بڑھایا اور خوف کا خاتمہ کیا۔



