اہم خبریںبلوچستان

بجٹ حکومت کی نااہلی اور وزیراعلیٰ کی اپوزیشن حلقوں کو فنڈز دینے کی وجہ سے لیپس ہوا ‘ مولانا عبدالواسع

کوئٹہ:جمعیت علماءاسلام کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ بلوچستان کے صوبائی بجٹ اپوزیشن کی جانب سے لیپس نہیں ہوا بلکہ حکومت کی نااہلی اور سلےکٹڈ وزےراعلیٰ کی اپوزےشن حلقوں فنڈز نہ دےنے کی وجہ سے لےپس ہوا ہے اگر اپوزےشن حلقوں کو نظر انداز کےاگےا تو رواں ماہ ہونےوالے بجٹ کو پاس نہےں ہونے دےں گے ‘ان خےالات کا اظہا رانہوں نے اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچنے پار ٹی عہدےداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کےا‘ انہوں نے کہاکہ افسوس سے کہنا پڑرہا ہے کہ جب حکومت نااہل اور سلےکٹڈ ہو تو وہ اپنی کارکردگی چھپانے کےلئے اپوزےشن کا سہارا لے کر عوام کو گمرانے کی کوشش کررہے ہےں بلوچستان مےں 30سے 40ارب روپے اپوزےشن کی وجہ سے لےپس نہےں ہو اہے بلکہ جام حکومت کی نااہلی اور صوبائی حکومت کی باہمی مشاورت نہ ہونے کی وجہ سے وزےراعلیٰ بلوچستان نے بجٹ کو لےپس کےا انہوں نے کہاکہ سرکاری ملازمےن کی تنخواہوں مےں اضافہ نہےں کےاگےا اور نہ ہی اپوزےشن حلقوں کو فنڈز دےاگےا جس کی وجہ سے نااہل اور سلےکٹڈ حکومت ناکام ہو چکی ہے اور صوبے مےں ترقےاتی عمل نہ ہونے کے برابر ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان مےں اپوزےشن حلقوں کو اےک بار پھر نظر انداز کےا جارہا ہے جس طرح ماضی مےں اپوزےشن کے حلقوں کو نظر انداز کےاگےا اور اپوزےشن اراکےن کو فنڈز دےنے کی بجائے غےر منتخب نمائند¶ں کے ذرےعے فنڈز دےاگےا آج سچ ثابت ہو اکہ ناکام اور سلےکٹڈ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے مےں ناکام ہو چکی ہے صوبائی امےر مولانا عبدالواسع نے حکومت کو الےٹی مےٹم دےتے ہوئے کہاکہ اگر اس بار پی اےس ڈی پی مےں اپوزےشن حلقوں کو نظر انداز کےا تو دےگر اپوزےشن جماعتوں کے ساتھ ملکر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےں گے حکمران ناکام ہو چکے ہےں اب وہ اخلاقی طور پر اپنی شکست کو تسلےم کرکے حکومت سے الگ ہو جائےں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button