عمران خان الیکشن کا نہیں ،آنے والی نسلوں کا سوچ رہے ہیں، شہباز گِل
اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گِل نے کہا ہے کہ عمران خان اگلے الیکشن کا نہیں آنے والی نسلوں کا سوچ رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گِل نے کہاکہ داسو ڈیم فیز ون 2025 ء اور فیز ٹو 2029 ء میں مکمل ہوگا، داسو ڈیم فیز ون سے نیشنل گرڈ کو 2160 میگا
واٹ بجلی دی جائے گی جبکہ ڈیم کا فیزٹو مکمل ہونے کے بعد اس کی استعداد 4320 میگا واٹ ہو جائے گی۔انہوں نے کہاکہ عمران خان ماضی کے حکمرانوں کی طرح بے منطق اور معیشت پر بوجھ ڈالنے والے منصوبوں اورنج ٹرین اور میٹرو بسوں پر پیسہ خراب کرنے کی بجائے معیاری مستقبل کے لئے قومی اہمیت کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔