ڈونلڈ ٹرمپ کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست مسترد

0

 نیویارک: جج نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی 25 اپریل کو طے شدہ مقدمے کی سماعت میں تاخیر کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پر Elle نامی فرانسیسی میگزین کی سابق کالم نگار ای جین کیرول کی جنسی زیادتی کا الزام تھا جس کی سماعت کو ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

ٹرمپ کے وکلاء نے مین ہٹن کی عدالت میں امریکی ڈسٹرکٹ جج لیوس کیپلن سے اپیل کی تھی کہ گزشتہ الزامات کے نیتجے میں ٹرمپ کی جو متعصب میڈیا کوریج ہوئی، اُس کے اثرات زائل ہونے تک یہ سماعت 23 مئی تک ملتوی کی جائے تاکہ کلائنٹ کو منصفانہ ٹرائل مل سکے۔

جج لیوس کیپلن کا تحریری حکم نامے میں کہنا تھا کہ ای جین کیرول کے کیس کا ٹرمپ کے گزشتہ مقدمے سے کو تعلق نہیں جس میں ٹرمپ پر انتخابی مہم کے فنڈز کا غلط استعمال کرنے کا الزام تھا۔

جج کا منفی میڈیا کوریج پر کہنا تھا کہ ٹرمپ کیخلاف جو کچھ میڈیا کوریج ہوئی، وہ ٹرمپ کے اپنے عوامی بیانات پر مبنی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسٹر ٹرمپ کیلئے یہ جائز نہیں کہ وہ خود مقدمے سے پہلے اپنی تشہیر کریں اور پھر یہ دعویٰ کریں کہ میڈیا نے اُن کو متعصبانہ کوریج دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.