تیسرا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیتنے کے لیے 164 رنز کا ہدف

0

لاہور: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیتنے کے لیے 164 رنز کا ہدف دے دیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان ٹام لیتھم 64 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ڈیرل مچل 33، وِل ینگ 17، جیمز نیشم 10 اور چیڈ بوز 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے

مارک چیپ مین 16 اور رچن روندرا 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے 2، 2 جبکہ شاداب خان نے 1 وکٹ حاصل کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.