ضلع کچھی میں امن و امان کی حالت انتظامیہ کے لئے سوالیہ نشان ہے : سردار یار محمد رند

0

بھاگ ناڑی ۔ کچھی سے رکن صوبائی اسمبلی سردار یار محمد رند نے اپنے بیان میں کہا کہ ضلع کچھی میں امن و امان کی حالت انتظامیہ کے لئے سوالیہ نشان ہے آ ئے روز ضلع کچھی میں مچھ ۔ ڈھاڈر ۔ بھاگ ۔ سنی سمیت دیگر علاقوں میں چوروں کا راج ہے اور انتظامیہ بالکل خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے جو کہ قابل مذمت عمل ہے ۔ ضلع بھر میں امن و امان کی مخدوش صورتحال اور عوام میں پائی جانے والی بے چینی اور خوف وہراس پایا جاتا ہے جس سے علاقے کی عوام محسور ہو کر رہ گئی ہے ۔ دن دھاڑے بھاگ بختیار آباد ۔ روڈ پر ویگنیو ں میں مسافروں کو لوٹنا اور بی ایریاز میں مسلسل موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتیں تواتر سے جاری ہیں جس کی روک تھام کے لئے انتظامیہ کوئی کردار ادا نہیں کررہی اور علاقے کو چوروں کے رحم و کرم اور ان کے سر پرستوں کے حال پہ چھوڑ دیا گیا ہے اور سرپرستی کرنے والے عناصر نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے ہم قطعی طور پر اس چیز کی اجازت نہیں دیں گے ۔ ہم چیف سیکرٹری بلوچستان۔ آ ئی جی بلوچستان۔ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان چوروں اور ان کے سر غنہ کے خلاف پورے ضلع میں جامعہ اور عملی آپریشن فوری طور پر شروع کیا جائے تاکہ عوام سکون کی سانس لے سکے اور ہم اپنی کچھی کی عوام کو ان چوروں اور ڈاکووں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے ہیں ۔ اور کچھی کی عوام احتجاج کا حق رکھتی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.