حکومت پٹرول کی قیمت 300 روپے فی لٹر پر لیکر جائے گی : سعید غنی

0

کراچی : صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے حکومت پٹرول کی قیمتیں 250 سے300 روپے فی لٹر پر لیکر جائے گی، حکومت ڈالرکی قیمت بھی 250 پر لیکر جائے گی۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ملک پرمسلط کی گئی حکومت کی سزاعوام اٹھا رہی ہے۔ یہ ایسی منحوس حکومت ہے کہ لوگوں کی تنخواہیں کم ہورہی ہیں اورمہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت کے دوران عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 140ڈالرفی بیرل سے اوپرگئیں، پیپلزپارٹی کی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آج کی قیمتوں سے کم رکھیں۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سےکراچی کی پہچان اسکی روشنیاں اور تعلیم و ترقی نہیں رہی، کراچی شہرکی پہچان دہشتگردی بن گئی، اب شہر قائد میں امن وامان قائم ہونے سے کاروباری سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوگئی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.